مژھل جعلی مقابلہ ، بھارتی فوجی عدالت نے اپنے اہلکاروں کی عمر قید کی سزاء منسوخ کر دی

بدھ 26 جولائی 2017 20:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی فوجی عدالت نے مژھل جعلی مقابلے میں ملوث اپنے پانچ اہلکاروں کو دی جانے والی عمر قید کی سزاء منسوخ کر دی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے اپریل 2010میں ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں تین کشمیریوں کو ایک جعلی مقابلے میں قتل کر دیا تھا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجی ٹربیونل نے قاقل فوجیوں کی ضمانت بھی منظور کی جنہیں جنرل کورٹ مارشل کی طرف سے قبل ازیں نوکری سے نکال کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مجرم فوجیوں کے وکلاء میجرآنند کمار اور میجر ایس ایس پابنڈے نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جسٹس وی کے شالی کی سربراہی میں قائم آرمڈ فورسز ٹریبونل نے ان اہلکاروں کی سزاء منسوخ کی ہے۔29اپریل 2010کو 27سالہ شہزاد احمد خان، 20سالہ ریاض احمد لون اور 19سالہ محمد شفیع لون کو بھارتی فوجیوں نے اغواء کر کے ضلع بارہمولہ کے گائو ں نادی ہل لایا تھا جہاں ایک جعلی مقابلے میں قتل کر کے انہیں غیر ملکی دہشت گردں کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ واقعے کے خلاف مقبوضہ علاقے بھر پر زبردست مظاہرے کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :