میٹرک کے ا متحانات میں لاہور کے سرکاری سکولوں کی ناقص کارکردگی‘ نو ڈویڑنز میں آٹھویں پوزیشن

بدھ 26 جولائی 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) میٹرک کے ا متحانات میں لاہور کیسرکاری سکولوں کی ناقص کارکردگی،لاہور بورڈ کے نتائج صوبہ بھر کی نو ڈویڑنز میں آٹھویں نمبر پر رہے، پنجاب حکومت نے ہرسال کی طرح اس بار بھی ناقص کارکردگی والے سکولوں کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈیٹا کے مطابق لاہور بورڈمیں 2لاکھ 26ہزار 619 امیدواروں نے میٹرک کا امتحان دیا جن میں سے ایک لاکھ 67ہزار 131 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 73 فیصد رہا،،پنجاب کینو ڈویڑنز میں لاہور بورڈ کی کارکردگی آٹھویں نمبر پر رہی،ڈی جی خان، سرگودھا اور ساہیوال جیسیکم سہولیات کے ڈویڑنز نے قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن محکمہ سکولز ایجوکیشن لاہور کیسرکاری سکولوں کو سہولیات فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعووں کیبعدمایوس کن نتائج آنے پر نئی منطق ڈھونڈ لی، محکمہ سکولز ایجوکیشن کے افسران کے مطابق لاہوربورڈ میں نقل کیامکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اس لئے نتائج ایسے آئے جبکہ دیگر چھوٹے ڈویڑنز میں نقل کے امکانات ختم نہیں کئے جا سکے، دوسری جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومت ڈینگی اور مردم شماری جیسے کاموں میں الجھائے رکھتی ہے، ایسے میں بہتر نتائج دینا ممکن نہیں،، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نیاپنی ذمہ داری سیبری الذمہ ہوتے ہوئے ہمیشہ کی طرح ناقص کارکردگی والے سکولوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے جس کے لئے ڈائریکٹر مانیٹرنگ کو تمام اضلاع کیسی ای اوز ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :