متحدہ عرب امارات میں القاعدہ کا حصہ بننے کی کوشش کا الزام، 2 پاکستانیوں کو جیل کی سزا سنا دی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 26 جولائی 2017 22:39

متحدہ عرب امارات میں القاعدہ کا حصہ بننے کی کوشش کا الزام، 2 پاکستانیوں ..
ابوظہبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جولائی 2017ء) متحدہ عرب امارات میں القاعدہ کا حصہ بننے کی کوشش کا الزام ثابت ہونے پر 2 پاکستانیوں کو جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی عدالت کی جانب سے 2 پاکستانیوں کو انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ 36 سالہ پاکستانی اختر پر الزام تھا کہ اس نے پاکستان میں القاعدہ کے تربیتی کیمپوں میں شرکت کرکے اس دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں اس الزام کے ثابت ہو جانے پر اختر کو 10 سال جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ جبکہ قید کی سزا پوری کرنے کے بعد اختر کو فوری متحدہ عرب امارات سے بے دخل کر دیا جائے گا۔ جبکہ اختر کے معاملات کی اطلاع سیکورٹی فورسز کو نہ دینے کے جرم میں اس کے دوست عمران کو بھی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ عمران کو 3 سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ قید کی سزا کے بعد عمران کو بھی ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔ جبکہ اس کیس میں ایک اماراتی شخص کو بھی زیر نگرانی رکھنے کی سزا سنائی گئی ہے۔