ایس آئی یوکی کاروائی ،سٹر یٹ کر ائم میں ملو ث منظم گینگ کے 03ملزمان گرفتار،موبائل فون دو عدد طلائی انگوٹھیا ں مسروقہ سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد

بدھ 26 جولائی 2017 23:22

ایس آئی یوکی کاروائی ،سٹر یٹ کر ائم میں ملو ث منظم گینگ کے 03ملزمان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) اسلام آباد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ ایس آئی یوکی کاروائی ،سٹر یٹ کر ائم میں ملو ث منظم گینگ کے 03ملزمان گرفتار،موبائل فون دو عدد طلائی انگوٹھیا ں مسروقہ سامان ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ا یمو نیشن برآمد ،ملزمان نے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، یہ گر وہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر لوگوں سے گن پوائنٹ پر نقدی ، موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے ، مزید تفتیش جار ی ہے، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹرسید محمد آصف حسین شاہ اور جوانوں پر مشتمل ٹیم دی، تشکیلی ٹیم نے تھانہ کھنہ میں واداتیں کرنے والے ایک منظم گینگ کو مخبر کی اطلاع پرگرفتار کرلیا ، ملزمان : عمران خان ولد ثواب گل قوم یوسفزئی ساکن غوری گارڈن گلی نمبر21، اسلام آباد،سلیمان خان ولد طالب حسین قوم مہمند ساکن حال غوری گارڈن گلی نمبر 21، اسلام آباد اور مبین خان ولد جمعہ خان ساکن حال ڈھوک کالا خان ، راولپنڈی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ پسٹل 30بور معہ05روند ، مسروقہ موبائل فون دو عدد اور طلائی انگوٹھی برآمد ہوئے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان مندرجہ بالا نے ذیل واردات کا انکشاف کیا :۔مورخہ19.01.2017 اسلام آباد ایکسپریس وے نزد TM-CNGپر کھڑی گاڑی کے ڈرائیور سراج اور شاہین کوثر ڈار نامی عورت سے اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات ، دو عدد موبائل فون اور دیگر اشیاء چھینی ، جس کی نسبت مقدمہ نمبر 13 مورخہ 19.01.2017 بجرم 392ت پ تھانہ کھنہ اسلام آباد درج رجسٹرڈ ہوا ۔

انہیں ملزمان میں سے دوران گرفتاری ملزم عمران خان ولد ثواب گل سے پسٹل30بور معہ 05ضرب روند برآمد ہونے پر الگ مقدمہ نمبر195 مورخہ25.07.20147بجرمAO.13.20.65تھانہ کھنہ اسلام آباد درج رجسٹرڈ ہوا ،ملزمان نے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزمان کو برائے شناخت پریڈ کاروائی بھجوایا جارہا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :