ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے سال2017کی پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 28 جولائی 2017 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے سال2017کی پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کمپنی کی سیلز سال بہ سال36.2فیصد اضافے سے 105.4ارب چینی یو آن رہی جبکہ اس دوران اسمارٹ فونز کی شپمنٹ 20.6فیصد اضافے سے 73.01ملین رہی۔ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او Richard Yu,کا کہنا ہے کہ ہمارے کنزیومر بزنز گروپ کی مسلسل ترقی کا سفر جاری ہے اور ہم مسلسل انڈسٹری کی اوسط شرح نمو کو شکست دینے میںکامیاب رہے ہیں ،انڈسٹری اینالسٹ آئی ڈی سی کے مطابق سال2017کی پہلی ششماہی کے دوران اسمارٹ فونز کی عالمی مارکیٹ ہواوے کے مارکیٹ شیئر میں 9.8فیصد کا اضافہ دیکھا گیا اور ایسا ہواوے کے مڈ رینج اور ہائی اینڈ اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافے کے باعث ممکن ہوا،چین میں ہواوے کا مارکیٹ شیئر 24فیصد اضافے سے 22.1فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے ،اس دوران وسطیٰ،مشرقی اور نارڈک یورپ میں بہتر کارکردگی کے باعث ہواوے کے اسمارٹ فونز کی شپمنٹ میں بھی 18فیصد کا اضافہ ہوا ،ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کو ایشیا پیسیفک مارکیٹ بشمول تھائی لینڈ،ملائشیا،جاپان اور جنوبی کوریا میں شاندار بریک تھرو حاصل ہوا جبکہ روس میں بھی ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کی کارکردگی انتہائی اعلیٰ رہی ،جی ایف کے اور سینو کی ایک تحقیق کے مطابق ہواوے کا اونر برانڈ چین میں جنوری تا مارچ2017کے دوران سیلز والیم اور سیلز ریونیو کے اعتبار سے ٹاپ برانڈ رہا،رواں برس کے دوران ہواوے اب تک دنیا کے ٹاپ برانڈز میں بھی جگہ بنانے میںکامیاب رہا ہے اور 100ٹاپ موسٹ ویلیو ایبل برانڈز میں ہواوے 49ویں پوزیشن حاصل کرنے میںکامیاب رہا ،اسی طرح فوربز میگزین میں ہواوے 88ویں اور برانڈ فنانس گلوبل 500موسٹ ویلیو ایبل برانڈز لسٹ میںہواوے 40ویں پوزیشن پر رہا ۔

(جاری ہے)

ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او Richard Yuکا مزید کہنا تھا کہ ہواوے کی ڈیوائسز اپنی جدت،معیار اور ٹیکنالوجی کے باعث دنیا بھر میں تیزی سے اپنی جگہ بنارہی ہیں ،ہواوے کے اسمارٹ فونز،ٹبلٹس،ویئر ایبل او ر اب پی سی صارفین میں مقبولیت کی سند حاصل کررہے ہیں ،ہم اپنے ریٹل نیٹ ورک میں اضافے کیلئے بھی کوشاں ہیں اور اس سال کے اختتا م تک دنیا بھر میںہمارے ریٹیل اسٹور زکی تعدادبھی35ہزار سے بڑھکر 56ہزار تک پہنچ جائیگی،ہمیں امید ہے کہ 15عالمی ریسرچ سینٹرز اور 36جوائنٹ انوویشن سینٹرز کی موجودگی میںمستقبل میں بھی ہواوے اسمارٹ ایرا پر حکمرانی کرے گا ،اس وقت ہم سینسراور Kirin chipsetکی ڈیٹا مینجمنٹ کو مزید جدید بنانے سمیت دیگر ٹیکنالوجیز پر کام کررہے ہیں جبکہ مائیکرو سافٹ،انٹیل،گو گل،لیسیا اور Dolby,جیسی کمپنیوں کے ساتھ ملکر خود کی انوویشن کی تخلیق پر بھی کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :