کماد کی فصل کو موسم کے مطابق پانی دینے سے بہترین پیداوار حاصل ہوسکتی ہے، ماہرین زراعت

پیر 31 جولائی 2017 16:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے لہذا اگر موسم اور ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیا جائے تو گنے کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ کماد کے کھیت کواگست میں ڈیڑھ سے دو ہفتے ، ستمبر تا اکتوبر تک فی ہفتہ اور نومبر سے فروری تک 6 سے 7 ہفتے تک پانی دینا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے بہترین فوائد اور مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں پانی کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئے کیونکہ ان ایام میں زیادہ پانی لگنے سے گنے کو کیڑا لگنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :