متحدہ عرب امارات میں ویزے کے لیے جعلی کاغذات کا استعمال کرنے والا شخص گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 31 جولائی 2017 17:06

متحدہ عرب امارات میں ویزے کے لیے جعلی کاغذات کا استعمال کرنے والا شخص ..
ابو ظبہی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2017ء)   متحدہ عرب امارات میں ایک شخص پر مقدمہ چلایا گیا کیونکہ اسنے اپنی بیوی کا متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ حاصل کرنے کے لۓ جعلی کاغذات کا استعمال کیا تھا۔ابو ظبہی کی مجرمانہ عدالت کے پاس شام کے ایک شخص کا کیس آیا جسنے ویزہ حاصل کرنے کے لیے لیز کے جعلی کاغذات کا استعمال کیا جن پر میونسپیلٹی کی بھی مہر لگی ہوئی تھی۔

یہ کاغذات اسنے ویزہ حاصل کرنے کے لئے ابوظبی ریزیڈینسی اور خارجہ امور کے سیکشن میں بھی پیش کرنے کی ہمت کی۔

(جاری ہے)

دراصل یہ شخص اپنی شام میں مقیم بیوی کو ابو ظبہی لانا چاہتا تھا تاکہ وہ دونوں ایک ساتھ رہ سکیں ۔اس شخص نے بیوی کو لانے کے لئے جو کاغذات جمع کروائے تھے انکی بنیاد پر اس کی بیوی کو ویزہ مل بھی گیا جس پر ابوظبی ریزیڈینسی اور خارجہ امور کے عملے نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے نوٹس نہیں کیا کہ کاغذات جعلی ہیں ۔

اسکے بعد اس شامی کی بیوی ابوظبہی پہنچ گئی اور اسنے اماراتی شناختی کارڈ کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا تو عورت کا شوہر اپنی بیوی کا رہائش ویزہ پر مہر لگوانے کے لئے واپس امیگریشن کے دفتر گیا جہاں انتظامیہ نے اسے گرفتار کر لیا کیونکہ تب تک وہ جان چکے تھے کہ اسنے جو بھی کاغذات جمع کروائے ہیں وہ جعلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :