امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 11 ہلاک

پیر 31 جولائی 2017 18:04

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 11 ہلاک
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 11افراد ہلا ک ہوگئے ۔گن وائیلنس آرکائیوز کی انٹرنیٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں11افراد ہلاک اور 23 دیگرزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے یہ واقعات ٹیکساس ، پنسلوانیا، کیلیفورنیا، نیوجرسی ، فلوریڈا، ویرجینیا، شیکاگو اور میشیگان میں ہوئے ہیں۔ امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔واضح رہے کہ سماجی تنظیموں کی کوششوں کے باوجود اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کانگریس میں ہتھیار رکھنے پر پابندی کا قانون منظور نہیں ہونے دیتی ۔

متعلقہ عنوان :