این آئی اے کی طرف سید عیلی گیلانی پر جائیداد کے متعلق رپورٹ ڈھکوسلہ اور فراڈ ہے ‘ حریت کانفرنس

حریت چیئرمین کی پریس کانفرنس روک کر دہلی کے آقائوں کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ‘ بیان

پیر 31 جولائی 2017 21:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء) حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ نے کتھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے چیئرمین سید علی گیلانی کو پریس کانفرنس سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ چاہتی ہے کہ لوگ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی حقیقت سے آگاہ نہ ہوں اور بھارت کو یہاں کی مسلمہ یقادت کی کردار کشی کرنے کا موقع فراہم ہو ۔

اپنے ایک بیان میں حریت کانفرنس نے سوال کیا کہ اگر بھارت یہاں کی حریت پسند قیادت کے خلاف زہر اگل رہیہے تو ہمارا بھی یہ حق بنتا ہے کہ ہم ان تمام بے بنیاد الزامات کو رد کر دیں مگر پولیس اور انتظامیہ نے بھارت کی چاکری کے ڈر سے اس پریس کانفرنس پر روک لگا کر اپنے دہلی کے آقائوں کی داد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت گزشتہ ستر برسوں سے اوچھے ہتھکنڈوں کو آزماتا آ یاہے اور قیادت کے خلاف بھی مختلف حربے کئے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی کے خلاف روز اول سے ہی منفی پروپیگنڈہ کرتا رہا ہے کیونکہ جموں و کشمیر کے عوام نے اپنے قائد پر جو اعتماد کیا انہوں نے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی اس اعتماد کی وجہ سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کبھی انکم ٹیکس کے چھاپے کبھی اولاد کے متعلق رپورٹوں کو وہ باہری دنیا میں رہے ہیں اور کبھی جان لیوا حملے کر کے قتل کرنا چاہتے تھے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے کی طرف سے گیلانی پر جائیداد سے متعلق رپورٹ ڈھکوسلہ اور فراڈ ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :