یونیورسٹی آف تربت کے میں تربت اور گوادر کیمپسز میں میںتدریسی پروگراموں میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ، یونیورسٹی اعلامیہ

پیر 31 جولائی 2017 22:14

کوئٹہ۔31جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے تربت اور گوادر کیمپسز میں بی ایس پروگرام اور ایل ایل بی میں داخلہ لینے کی تاریخ میں 20 اگست 2017تک توسیع کی گئی ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق مین کیمپس تربت میںشعبہ منیجمنٹ سائنسز میں بی بی ایٰٰؑٓ ، شعبہ کمپیوٹر سائنس میں بی ایس سی ایس، شعبہ کامرس میںبی ایس کامرس ، شعبہ ایجوکیشن میںبی ایڈ آنرز، شعبہ کیمسٹری اور بائیو کیمسٹری میں بی ایس پروگرام جبکہ بی ایس انگلش، بی ایس بلوچی، بی ایس پولیٹیکل سائنس اوربی ایس اکنامکس کے علاوہ ایل ایل بی میں، جب کہ گوادر کیمپس میں شعبہ منیجمنٹ سائنسز میں بی بی ایٰٰؑٓ ، کمپیوٹر سائنس میں بی ایس آئی ٹی ، شعبہ کامرس میںبی ایس کامرس ، شعبہ ایجوکیشن میں بی ایڈ (آ نرز) میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 20اگست تک توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان 45 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کرنے والے امیدوار بی ایس پروگرام اور ایل ایل بی میں دا خلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ نتائج کا انتظار کرنے والے امیدوار بھی ہوپ سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر داخلہ فارم جمع کر ا سکتے ہیں ۔ ایل،ایل،بی کے کلاسز کا باقاعدہ انعقادپاکستان بار کونسل کی جانب سے نشستوں کے تعین کے بعد ہوگا۔

داخلہ فارم حبیب بنک لمیٹڈ میں یونیورسٹی آف تربت کے اکائونٹ نمبر1040-7900-25001 اور گوادر کیمپس کے لئے اکاو،ْنٹ نمبر1040-79009540-01 میں مبلغ 300/=روپے جمع کرانے کے بعد یونیورسٹی آف تربت، مکران کے تمام ڈگری کالجز اور حبیب بینک کے تمام برانچز سے وصول کئے جاسکتے ہیں ، اخلہ فارم یونیورسٹی آف تربت کی ویب سائیٹwww.uot.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ گوادر کیمپس کے لئے داخلہ فارم یونیورسٹی آف تربت مین کیمپس اور گوادر کیمپس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز کالج گوادر، سیدہاشمی بوائزڈگری کالج گوادر،جی ڈی اے کالج گوادر اور حبیب بنک لمیٹڈ گوادر برانچ سمیت آرسی ڈی کونسل گوادراور ازم آزمانک پسنی سے وصول کئے جاسکتے ہیں دوردراز سے آنے والے طلباو طالبات کے لئے ہاسٹل او ر ٹرانسپو رٹ کی سہولت بھی موجودہے۔ ضرورت مند اور قابل و محنتی طالب علموں کے لئے مختلف سکالرشپس بھی دستیاب ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔03218090604 / 03212102335۔