ْتحریک انصاف کے یوم تشکر جلسہ کی کامیابی پرتمام شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں:شفقت محمود

کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے ، ملک کو کرپٹ مافیا سے پاک کر دم لے گی،بیان

پیر 31 جولائی 2017 22:38

ْتحریک انصاف کے یوم تشکر جلسہ کی کامیابی پرتمام شرکاء کو مبارکباد پیش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری اورایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات میاں اسلم اقبال نے اپنے مشترکی بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے یوم تشکر جلسہ کی کامیابی پر تمام شرکاء مبارکباد کے مستحق ہیں،جلسے میں عوام نے لاکھوں کی تعدادمیںشرکت کرکے نوازشریف کے درباریوں کے منہ بندکروادیئے ہیں،تحریک انصاف کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گے، ملک کو کرپٹ مافیا سے پاک کیا جائے گا، سابقہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنی عیاشیوںاور کمیشن کی خاطر ملک کو قرضوں کی دلدل میںدھکیل دیاہے ، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی کشمیرکے بارے میںہرزہ سرائی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، رہنمائوں نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر نے کشمیریوں کے ساتھ دشمنی کر کے انڈیا کو پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کاموقع دیاہے ، وزیراعظم کشمیر نے اپنے بیان میں کشمیریوں کے ساتھ غداری کی ہے او ر کشمیری عوام کی قربانیوں کا مذاق اڑایا ہے ، تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے رہنماء ملک دشمنی میں آخری حدیں بھی عبور کرجاتے ہیں اور بعدمیں اپنے کئے کی وضاحتیں دیتے رہتے ہیں، سابقہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنی باقیات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کا ٹارگٹ دے رکھا ہے ، (ن) لیگ کی باقیات کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں اور عمران خان کے خلاف زہر اگلنے سے بازرہیں ، چیئرمین عمران خان کاماضی گواہ ہے کہ انہوں نے اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں، چیئرمین عمران خان نے لاہور ، پشاور میں شوکت خانم ہسپتال بنائے اور اب کراچی میںبھی شوکت خانم بنانے کی تیاری میں ہیں جہاں کینسر کے غریب مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، میانوالی کے قریب عیسیٰ خیل دیہاتی علاقے میں نمل یونیورسٹی بنائی ہے اور جہاں پر غریب طالبعلموں کو فری ایجوکیشن کی سہولت میسرہے اور انکوپاکستان میںبیٹھے بریڈفورڈ یونیورسٹی کی ڈگری مل رہی ہے ، رہنمائوں نے (ن) لیگ کو تنقید کانشانہ بنانے ہوئے کہاکہ مسلسل کئی دہائیوں سے اقتدار میںرہنے والی شریف فیملی پورے پنجاب میں شوکت خانم ہسپتال جیسا ایک بھی ہسپتال نہیں بنا سکی اور پڑھا پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے ایجوکیشن کابیڑا غرق کردیا ہے ،رہنمائوں نے کہاکہ نوازشریف اپنے آپکو کو عوام کے سامنے معصوم ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میرے پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہو ا، انہوں نے کہاکہ پوری قوم جانتی ہے کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ہے اور قوم کو مقروض کیا ہے ،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کی کوئی عزت کرنے کوتیار نہیں ہے اور ہرے پاسپورٹ والوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتاہے، تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہاکہ تحریک انصاف کرپٹ مافیا کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ملک سے امیر اور غریب کا فرق ختم کر کے دم لے گی۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کے بیان کی تحریک انصاف شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے اور راجہ فاروق حیدر نے کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہے اس کوفور ی استعفیٰ دینا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :