شریف برادران ننگے ہوچکے ،ان کاتابوت نکل چکا،خودڈوب جائیںگے شیخ رشید

قوم کی کشتی کنارے لگائیںگے ،جس ملک کی فوج اورعدلیہ زندہ ہوں وہ ملک کبھی شکست نہیں کھاسکتا،نجی ٹی وی کوانٹرویو

پیر 31 جولائی 2017 23:33

شریف برادران ننگے ہوچکے ،ان کاتابوت نکل چکا،خودڈوب جائیںگے شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ شریف برادران ننگے ہوچکے ،ان کاتابوت نکل چکا،خودڈوب جائیںگے ،قوم کی کشتی کنارے لگائیںگے ،جس ملک کی فوج اورعدلیہ زندہ ہوں وہ ملک کبھی شکست نہیں کھاسکتا۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویمویں انہوںنے کہاکہ قوم کوبتاچکاکہ شریف برادران چوراورڈاکوہیں ،یہ اب قوم کے سامنے ننگے ہوچکے ،عدالت سے ان کاتابوت نکل چکاہے ،عوام عوام کھیلنے کاوقت اب چلاگیااب حمام حمام کھیلنے کاوقت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف40سال سے حکمران ہیں ۔انہوں نے کوئی اوربندہ آگے نہیں آنے دیا۔پارٹی کوبچانے کیلئے شہبازشریف کوآگے لایاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں جھوٹی دستاویزات جمع کرانے کی سزا7سال قیدہے ۔

(جاری ہے)

قمرزمان چوہدری کیلئے اچھاوقت ہے کہ خودہی استعفیٰ دیدیں یاوقت سے پہلے ریٹائرہوجائیں ان کاکہناتھاکہ آئین کے آرٹیکل 62اور63پر22لوگ نااہل کئے جاچکے ہیں ۔

حدیبیہ پیپرزملزپانامہ سے بڑاکیس ہے ،شہبازشریف نے حدیبیہ پیپرملزمیں کلین بولڈہوناہے ،شکرہے کہ تاریخ میں میرانام بھی آگیاہے ۔نوازشریف خودنااہل ہوچکے اب بھائی کونااہل کرانے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جس ملک کی فوج اورعدلیہ زندہ ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،ایم کیوایم نظریہ ضرورت کی جماعت ہے ایم کیوایم نے ن لیگ کے ساتھ ہی جاناتھامجھے ووٹ دیکرایم کیوایم کوکچھ نہیں ملتا۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف میرے سکھائے ہوئے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔انتخابات میں خودڈوب جاؤں گالیکن قوم کی کشتی ضرورکنارے لگائیں گے ،قوم کومایوس نہیں ہونے دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ جوآدمی پاکستان کے خلاف بات کرے وہ گٹرہی۔

متعلقہ عنوان :