دنیا اقتصادی مقابلے میں سرگرم عمل ہے اور ہمیں انتشار میں دھکیلا جا رہا ہے،پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازش کا ایندھن اپنے ہی بنے ،ائد اعظم کا تصور پاکستان آئین اور عوامی حکمرانی پہ مبنی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اوررکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا نارووال میں بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب

پیر 31 جولائی 2017 23:33

دنیا اقتصادی مقابلے میں سرگرم عمل ہے اور ہمیں انتشار میں دھکیلا جا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اوررکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہاہے کہ دنیا اقتصادی مقابلے میں سرگرم عمل ہے اور ہمیں انتشار میں دھکیلا جا رہا ہے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا اقتصادی مقابلے میں مصروف ہے اور ہمیں انتشار میں دھکیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی حاکمیت والا "اصل پاکستان" حاصل کرنا ہے ، قائد اعظم کا تصور پاکستان آئین اور عوامی حکمرانی پہ مبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ 2018 میں مسلم لیگ (ن) کی دوتہائی اکثریت سے خوفزدہ تھے اب قوم اس سے بھی بڑھ کر بدلہ لے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازش کا ایندھن اپنے ہی بنے ،قوم "اصل پاکستان" کے تصور کے حصول کے لئے نواز شریف کی قیادت میں کامیاب ہو گی ۔