وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے معاملے پر تذبذب کا شکار

وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نہ ہونے کی وجہ سے سیکریٹری خزانہ قیمتوں کے معاملے پر فیصلہ نہیں کر پارہے،ذرائع

پیر 31 جولائی 2017 23:33

وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے معاملے پر تذبذب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2017ء)وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہوگئی ، وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نہ ہونے کی وجہ سے سیکریٹری خزانہ قیمتوں کے معاملے پر فیصلہ نہیں کر پارہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم اگست سے پٹرول 3.67 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے ۔اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5.07 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے ۔سیکرٹری خزانہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے ۔