جولائی کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 22 فیصد اضافہ

منگل 1 اگست 2017 10:30

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2017ء) گذشتہ مالی سال 2016-17ء کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ جولائی 2017ء کے دوران ایف بی آر کے ٹیکس محصولات 200 ارب روپے رہے ہیں جو ہدف کے مقابلہ میں زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال میں جولائی 2016ء کے دوران ایف بی آر نے 164 ارب روپے کے ٹیکسز اکٹھے کئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جولائی 2017ء کی ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ حتمی اعدادوشمار مرتب کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :