کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت بیجوںکے پیکٹوں کی تیاری کا کام شروع کردیاگیا

منگل 1 اگست 2017 14:59

فیصل آباد۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2017ء)کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم سرما کی سبزیوں مولی ، گاجر، شلجم، پالک ،ٹماٹر ، مرچ، دھنیا ،سلاداورمیتھی کے بیجوںکے پیکٹوں کی تیاری کا کام شروع کردیاگیاہے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے گھریلو پیمانے پر صاف ستھری سبزیو ں کی پیداوار بڑھانے اور سستی سبزیوں کی فراہمی کے منصوبہ کے تحت موسم سرما کی مذکورہ سبزیوں کے زیادہ سے زیادہ پیکٹ تیار کئے جائیں گے جنہیں محکمہ زراعت کا توسیعی شعبہ اگست سے اکتوبرتک 50روپے کے سبسڈائیزڈنرخوں پر پنجاب کے تمام اضلاع میں شہری ودیہی عوام کو فروخت کے لیے خصوصی مراکزکے ذریعے فراہم کرے گا۔