ْ پھلدار پودوں کی کامیاب کاشت کیلئے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرار ت مثا لی ، ماہرین زراعت

منگل 1 اگست 2017 14:59

فیصل آباد۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2017ء) ماہرین زراعت نے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کو پھلدار پودوں کی کامیاب کاشت کیلئے مثالی قرار دیاہے اور کہاہے کہ پھل دار پودوں سے بہترین اور عمدہ قسم کا پھل حاصل کرنے کیلئے موسم کے مطابق ان کی دیکھ بھال کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ پھلدار پودے موسموں کے تغیرو تبدل اور ناموافق تبدیلیوں کا اثر بہت جلد لیتے ہیں اور یہ ناموافق حالات پھل دار پودوں اور ان پر لگے ہوئے پھل کے لحاظ سے نازک مراحل میں وقوع پذیر ہوں تو پودوں اور ان پر لگے ہوئے پھل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس موسم میں پھلدار پودوں کی دیکھ بھال کی طرف خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ گرمی اور خشکی سے پھل جھلس جاتا ہے اور اس کا چھلکا پھٹ جاتا ہے جس سے پھل کی خاصیت متاثر ہوتی ہے اور باغبانوں کی آمدنی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے،ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ پھل بننے سے اس کے پکنے تک ایک لمبا عرصہ درکار ہے اور اس لمبے عرصہ میں موسم گرما کی شدت سے بھی پھلوں کو گزرنا پڑتا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کے مضر اثرات سے پودوں کو بچانے کیلئے حفاظتی اقدات کیے جائیں۔