ویمن یونیورسٹی باغ نے ایم فل انگلش کی طالبات کا ایک سمسٹر ضائع کردیا

یونیورسٹی کی طرف سے پروفیسرز کے بل بروقت ادا نہ ہوئے جس کی وجہ سے کلاسز کا اجرا نہ ہو سکا

منگل 1 اگست 2017 16:30

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اگست2017ء)ویمن یونیورسٹی باغ نے ایم فل انگلش کی طالبات کا ایک سمسٹر ضائع کردیایونیورسٹی کی طرف سے پروفیسرز کے بل بروقت ادا نہ ہوئے جس کی وجہ سے کلاسسز کا اجرا نہیں ہو رہا ایم فل کی طالبات نے نے کہا کہ اس وقت ایم فل کا سیکنڈ سمسٹر جس کا اختتام ہونا تھا تاحال شروع نہ ہو سکا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے وی سی کو باجابطہ آگاہ بھی کیا گیا لیکن یونیوسٹی کی طرف سے کوئی اقدام نہ ہوا جس کی وجہ سے طالبات میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔