عازمین حج کی حفاظت کی ضمانت نہ دینے پر شہریوں کو مشکلات ہیں ، قطر کا الزام
سعودی عرب نے عازمین حج کی حفاظت اور حج کے دوران انہیں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا ہے، قطری وزارت اسلامی امور
منگل 1 اگست 2017 20:37
(جاری ہے)
دوسری جانب قطر کی وزارت برائے اسلامی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے عازمین حج کی حفاظت اور حج کے دوران انہیں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا ہے۔
قطری وزارت نے ریاض پر اسلام کے ستون (یعنی حج) کے معاملے پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا، جس کے نتیجے میں بہت سے مسلمان مقدس فریضہ سرانجام دینے سے محروم رہ جائیں گے۔بیان کے مطابق رواں برس 20 ہزار قطری شہریوں نے حج کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔دوسری جانب قطری وزارت نے سعودی عرب کے ان دعووں کو مسترد کردیا، جن میں کہا گیا تھا کہ دوحہ نے یہ رجسٹریشنز منسوخ کردی ہیں۔قطری وزارت نے سعودی عرب اور اتحادیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ان پابندیوں کا مقصد قطر سے مکہ جانے والے عازمین کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہی'۔دوسری جانب خلیجی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ قطری بیان کا مقصد فریضہ حج کی 'عالمگیریت' (بین الاقوامی بنانے کا عمل) کا مطالبہ تھا، جس کا انتظام سعودی حکام کے پاس ہے۔اس حوالے سے سعودی وزیر خارجہ عدال الجبیر نے عربیہ نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'حج کے انتظامات کی عالمگیریت کا مطالبہ کرنا ایک جارحانہ اقدام اور طبل جنگ ہی'۔تاہم قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے الجزیرہ نیوز چینل سے گفتگو کے دوران ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قطری حکام کی جانب سے حج کی عالمگیریت کے حوالے سے ایک بھی بیان نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ رواں برس جون میں سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ریاستوں نے اسلامی شدت پسندوں سے مبینہ تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے قطر سے اپنے تعلقات ختم کردیے تھے، تاہم دوحہ ان الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔قطر سے تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کے بعد عرب ریاستوں نے دوحہ سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا تھا اور قطر پر اپنے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام قطری شہریوں کو واپس جانے کا حکم دیا تھا۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.