دیویندر سنگھ بہل کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے ‘ سید علی گیلانی

بھارت این آئی اے کے ذریعے سے جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت کو اپنے عوام سے دور کر کے فوجی قبضہ مضبوط کرنا چاہتا ہے ‘ بیان

منگل 1 اگست 2017 20:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) حریت کانفرنس ’’گ‘‘گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے حریت راہنما اور سوشل بیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل کو این آئی اے کی طرف سے گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیویندر سنگھ بہل معروف سیاسی راہنما ہے اور بھارتی فوجی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت این آئی اے کے ذریعے سے جموں وکشمیر کی سیاسی قیادت کو اپنے عوام سے دور کر کے فوجی قبضے کو مضبوط کرنا چاہتا ہے جس کے لئے اس نے حریت قیادت کے خلاف فرضی الزامات عائد کر کے اپنے مکروہ منصوبے کو عملی جامہ پہنایا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :