ْمقبوضہ کشمیر ‘ بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں لشکرطیبہ کا کمانڈر اور ایک عام نوجوان جاں بحق

لوگوں کا شدید احتجاج ‘ فوجیوں پر پتھرائو کیا

منگل 1 اگست 2017 20:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں لشکر طیبہ کا اعلی کمانڈر ابو دوجانہ اور نوجوان مارا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ کے علاقے ہاکریپورہ میں بھارتی فوجیوں اور لشکر طیبہ کے کمانڈر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ابو دوجانہ اور ایک عام شہری نوجوان مارا گیا دونوں کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے بھارتی فوجیوں پر پتھرائو کیا اس موقع پر لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فوجیوں نے ان پر آنسو گیس پھینکے اور لاٹھی چارج بھی کیا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :