بھارت میں وزارت گائے قائم کرنے پرغور شروع

منگل 1 اگست 2017 23:49

بھارت میں وزارت گائے قائم کرنے پرغور شروع
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اگست2017ء) بھارت میں وزارت گائے قائم کرنے پرغور شروع کردیا گیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر لکھن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بے جے پی کے رہنما امت شاہ نے کہا کہ گائیوں کے لیے ایک الگ وزارت قائم کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس بارے میں بہت سی سفارشات آ رہی ہیں،اور اس پر غور و خوض جاری ہے۔

'اس موقعے پر ریاست اترپردیش کے وزیرِ اعلی جوگی ادتیاناتھ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

(جاری ہے)

فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ وزارت کیا کام کرے گی۔ بھارت میں حالیہ دنوں میں گائے کے تحفظ کا معاملہ سامنے آیا ہے اور اس سلسلے میں کئی مسلمانوں کو مشتعل ہجوموں نے گائے کی بیحرمتی کے جرم میں قتل کیا ہے۔ایسی ریاستیں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں گئورکھشا کمیشن قائم کیے گئے ہیں جو گائیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہیں۔ریاست ہریانہ میں گائیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی پولیس فورس قائم کی گئی ہے۔2014 میں جب نریندر مودی اقتدار میں آئے تھے تو انھوں نے عہد کیا تھا کہ گائے کا قتلِ عام روکیں گے۔

متعلقہ عنوان :