پشاورپولیس کیا کاروائی شراب سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار، بھاری مقدار میں شراب اورچرس برآمد کر لی

منگل 1 اگست 2017 23:52

پشاورپولیس کیا کاروائی شراب سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار، بھاری مقدار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اگست2017ء) پشاورپولیس نے شہر بھر میں شراب سپلائی کرنے والا گروہ کو گرفتار کر کے گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب اورچرس برآمد کر کے 2 مشہور منشیات فروش گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان کو مخبر کے ذریعے سے اطلاع ملی کہ پشاور شہر میں کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائیگی اس اطلاع پر سی سی پی او نے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں پشاور کے داخلی و خارجی راستو ں پر فل پروف ناکہ بندی لگادی ایس پی سٹی شہزادہ کو کب فاروق کی قیادت میں DSP سبرب فضل واحد خان ،SHO بھانہ ماڑی اعجاز خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے اور ہیڈ پل ناکہ بندی پر موٹر کارہنڈا APL کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کاٹن جس میں 200 بوتل شراب 3 کلو گرام چرس اعلٰی کوالٹی برآمد کر کے دو مشہور منشیات فروش شاہد ولد عبدالر ئوف سکنہ بھانہ ماڑی عرفان ولد محمد علی سکنہ کوہاٹ روڈ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔