فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو ایک سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

بدھ 2 اگست 2017 00:09

فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو ایک سال قید اور 2 لاکھ روپے ..
لاہور۔31جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2017ء) لاہور کی مقامی عدالت نے انسداد الیکٹرانک ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کے پہلے ملزم کوایک سال قید اور جرمانہ کی سزاکا حکم دے دیا. ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے کیس کی سماعت کی.

(جاری ہے)

عدالت نے فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم اظہر کو ایک سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ملزم کے خلاف لڑکی کو بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے گواہوں کے بیانات ار ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو سزا اور جرمانہ کا حکم سنادیا .

متعلقہ عنوان :