Live Updates

گزشتہ روز ملاقات کے دوران میرے سامنے عمران خان نے عائشہ گلالئی کو شکایات موصول ہونے پر جھاڑ پلائی، شاید یہی وجہ بنی ان کی بغاوت کی: کامران شاہد

muhammad ali محمد علی منگل 1 اگست 2017 23:23

گزشتہ روز ملاقات کے دوران میرے سامنے عمران خان نے عائشہ گلالئی کو شکایات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست2017ء) کامران شاہد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملاقات کے دوران میرے سامنے عمران خان نے عائشہ گلالئی کو شکایات موصول ہونے پر جھاڑ پلائی۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر کامران شاہد کی جانب سے عائشہ گلالئی کے الزامات پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کامران شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز جب عائشہ گلالئی نے عمران خان سے ملاقات کی تھی تو اس وقت وہ بھی وہاں موجود تھے۔

ان کے سامنے عمران خان نے عائشہ گلالئی کو جھاڑ پلا دی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل لوگوں کی جانب سے عائشہ گلالئی سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ اسی باعث عائشہ گلالئی کو جھاڑ پلاتے ہوئے انہیں تلقین کی گئی کہ لوگوں کی شکایات کو دور کیا جائے۔ کامران شاہد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے جھاڑ پلانا ہی عاشہ گلالئی کی بغاوت کی اصل وجہ بنی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :