اوپن یونیورسٹی نے ’’ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز‘‘ اپ گریڈ کر دئیے

ایچ ای سی کی نئی پالیسی اختیار کرنے میں پہل کرکے اوپن یونیورسٹی نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا

بدھ 2 اگست 2017 13:50

اوپن یونیورسٹی نے ’’ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز‘‘ اپ گریڈ کر دئیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز)بی ایڈ اور ایم ایڈ (کو ایچ ای سی (HEC)کے نئے روڈ میپ کے مطابق اپ گریڈ کرکے ان میں داخلوں کا آغاز کردیا گیاہے ۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تدریسی پروگرامز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا از سر نو تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ ایچ ای سی کی جانب سے تدریسی پروگرامز میں اصلاحات کے بعد اوپن یونیورسٹی نے ایچ ای سی کی نئی پالیسی اختیار کرنے میں پہل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے ۔ ایچ ای سی کے منظور شدہ معیار کے مطابق ،ْ سمسٹر خزاں 2017ء میں یونیورسٹی نے ڈیڑھ سالہ ،ْ اڑھائی سالہ اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز پیش کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ سالہ بی ایڈ میں داخلے کے لئے ایم اے /ایم ایس سی/بی ایس یا بی اے آنرز)چار سالہ( اہلیت مقرر کی گئی ہے ،ْ بی اے /بی ایس سی )سیکنڈ ڈویڑن(کی اہلیت رکھنے والے امیدوار اڑھائی سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکیں گے جبکہ چار سالہ بی ایڈ پروگرام کے لئے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ڈویژن داخلے کی اہلیت مقرر کی گئی ہے۔

داخلوں کی آخری تاریخ 5۔ستمبر مقرر کی گئی ہے ان پروگرامز کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لئے داخلے کے خواہشمند طلبہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر وزٹ کرنے یا یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی کیمپس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان پروگرامز کے نصاب اور درس و تدریس کے طریقہ کار کے معیار پر نظر ثانی کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔

ایک سالہ ایم ایڈ پروگرام سیکنڈری ٹیچر ایجوکیشن ،ْ ایلمنٹری ٹیچر ایجوکیشن ،ْ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم ،ْ سائنس ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن کے شعبوں میں پیش کیا گیا ہے۔ ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن کے مطابق اساتذہ کی تربیتی پروگرامز میں آن لائن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز کے نصابات تیار کئے گئے ہیں اور تدریسی حکمت عمل بھی وضع کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :