نوازشریف ایٹمی پاکستان کے خالق ہیں،سبکدوشی سے کشمیری قوم سخت رنجیدہ ہے‘ثاقب سلطان راجہ

عمران خان اور شیخ رشید کے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فارق حیدر کے خلاف بازاری زبان بند کریں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے

بدھ 2 اگست 2017 14:06

نوازشریف ایٹمی پاکستان کے خالق ہیں،سبکدوشی سے کشمیری قوم سخت رنجیدہ ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) مسلم لیگ ن کے بانی کارکن ثاقب سلطان راجہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ایٹمی پاکستان کے خالق ہیں،سبکدوشی سے کشمیری قوم سخت رنجیدہ ہے،عمران خان اور شیخ رشید کے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فارق حیدر کے خلاف بازاری زبان بند کریں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

(جاری ہے)

نوازشریف اور فاروق حیدر دلوں کے وزیراعظم ہیںان خیالات کا اظہار گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سنٹرل پریس کلب میں صحافیوں پرپی ٹی آئی کے حملے کی مذمت کرتے ہیں پی ٹی آئی والے اب اپنی قیادت سے خائف ہو کر صحافیوں پر حملے کے ساتھ ساتھ اپنی قیادت پر بھی حملے کر رہے ہیں گزشتہ روز پریس کلب میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جواد گیلانی پر بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حملہ کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی قیادت کو جلسوں میں مخالفین کو گالیاں دیتے ہیں جس کی وجہ سے کارکن ہر ایک پر حملہ اپنی قیادت میں موجودگی میں کرتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے خلاف بیان بازی کشمیریوں کی توہین ہے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔