کویت میں مصری باشندے کے ہاتھوں لبنانی بیوی کا بہیمانہ قتل

پڑوسیوں نے جائے وارادات پر آ کر دیکھا تو لبنانی خاتون کو خون میں لت پت پایا، شوہر فرار ہو چکا تھا

بدھ 2 اگست 2017 15:25

کویت میں مصری باشندے کے ہاتھوں لبنانی بیوی کا بہیمانہ قتل
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) کویت میں مقیم ایک مصری استاد کے ہاتھوں اٴْس کی بیوی کے بہیمانہ قتل کی خبر نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ حولی صوبے کے علاقے النقرہ میں پیش آیا۔ مجرم کی شادی ایک لبنانی خاتون سے ہوئی تھی جس سے اس کے دو بچے ہیں۔ مذکورہ مصری نے بے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے رحمانہ طریقے سے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس نے اپنے بچوں کے سامنے ان کی ماں پر چاقو سے سات وار کیے۔ اس دہشت ناک منظر کو دیکھ کر بچوں نے ہذیانی انداز میں چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ پڑوسیوں نے جائے وارادات پر آ کر دیکھا تو لبنانی خاتون کو خون میں لت پت پایا جب کہ اس کا مصری شوہر فرار ہو چکا تھا۔فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا گیا جس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر قاتل کی تلاش شروع کر دی اور کچھ دیر بعد ہی مجرم ہذیانی کیفیت میں مل گیا جس نے اپنے ہاتھ کی رگوں کو کاٹا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے ایک ہاتھ میں قرآن کریم اور دوسرے میں شیشے کا ٹکڑا تھا۔ مجرم کو گرفتار کر کے نفسیاتی امراض کے ہسپتال پہنچایا گیا اور پوچھ گچھ کو ملتوی کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو کلپ میں سڑک کے کنارے کویتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مجرم کی گرفتاری کو دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :