وزیر ستان کے قبائلیوں کا عائشہ گلالئی سے مکمل لاتعلقی کااعلان

بدھ 2 اگست 2017 23:20

وزیر ستان کے قبائلیوں کا عائشہ گلالئی سے مکمل لاتعلقی کااعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) وزیر ستان کے قبائلیوں نے عائشہ گلالئی کے حالیہ بیانات کو پختون قوم کی روایات کے برخلاف قرار دیتے ہوئے ان سے مکمل لاتعلقی کااعلان کر دیا ہے ،شمالی وزیر ستان کے اتمان زئی اور احمد زئی قبائل کے ساتھ عائشہ گلائی یا اس کے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ وزیر ستان کے عوام نے اسے ووٹ دیکر ایوان میں بھیجا ہے ۔

(جاری ہے)

شمالی وزیر ستان کے قبائلیوں نے خاتون رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے خلاف اخلاقی کرپشن کے الزامات عائد کرنے کے بعدان سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے شمالی وزیر ستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے احمد زئی اور اتمان زئی قبائل کے رہنمائوں نے عائشہ گلالئی کی جانب سے جانب سے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عائشہ گلالئی کے خاندان کا اتمان زئی اور احمد زئی قبائل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان کے خاندان کا وزیر ستان میں کسی قسم کی جائیداد یا رشتہ دار ہیں انہوں نے کہاکہ وہ خود کو وزیر ستان کی رہائشی کہہ کر وزیر ستان کے غیور قبائلیوں کو بدنام نہ کریں انہوںنے جو حرکت کی ہے وہ پختون روایات کے برخلاف ہے انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی کو وزیر ستان کے عوام نے ووٹ دیکر قومی اسمبلی میں نہیں بھیجا ہے وہ جس پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی میں گئی ہیں ان کی نمائندگی کرے۔

متعلقہ عنوان :