عائشہ گلالئی کی پارٹی رکنیت معطل،شوکاز نوٹس جاری

بدھ 2 اگست 2017 23:27

عائشہ گلالئی کی پارٹی رکنیت معطل،شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر الزامات لگانے اور پارٹی کی خلاف باتیں کرنے پر تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی اور انہوں نے پارٹی چیئرمین عمران کان کےخلاف غلیظ زبان استعمال کی تاہم آپ نے بغیراجازت اور پارٹی قیادت کو آگاہ کیے بغیر گورنر ن لیگ اور لیگی قیادت سے ملاقات بھی کی۔

تاہم خط کے متن کے مطابق خط میں کہا گیا کہ عائشہ گلالئی ایوان سے غیر حاضر رہیں اور پارٹی امیدوار کو ووٹ بھی نہیں ڈالا جبکہ آئین کے ارٹیکل 63اے کی تحت آپ نے پارٹی کے نامزد امیدوار کو ووٹ دینے کی پابند ہیں۔ شوکارز نوٹس سیکریٹری جنرل تحریک انصاف جہانگیرترین کی جانب سے جاری کیا گیا جبکہ عائشہ گلالئی کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :