پاکستان سے بہتر تعلقات کی بہت کوششیں کیں، بھارتی وزیر خارجہ

بات چیت میں تعطل پٹھان کوٹ واقعے اور نواز شریف کی جانب سے برہان وانی کی تعریفوں کے بعد پیدا ہوا،خطاب

جمعہ 4 اگست 2017 15:04

پاکستان سے بہتر تعلقات کی بہت کوششیں کیں، بھارتی وزیر خارجہ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی بہت کوششیں کیں۔

(جاری ہے)

بات چیت میںتعطل پٹھان کوٹ واقعے اور نواز شریف کی جانب سے برہان وانی کی تعریفوں کے بعد پیدا ہوا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی قومی اسمبلی (راجیا سبھا )میں بات کرتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی بہت کوششیں کی، جامع مذاکرات کی بات ہوئی، خارجہ سیکریٹریز ملاقات بھی ہوئی اور وزیراعظم مودی تو لاہور بھی گئے ۔

سشما سوراج کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ امن میں پہل کی۔ بات چیت میںتعطل پٹھان کوٹ واقعے اور نواز شریف کی جانب سے برہان وانی کی تعریفوں کے بعد پیدا ہوا۔