موسم برسات کے دوران گھیاتوری کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

جمعہ 4 اگست 2017 15:28

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار رواں موسم برسات کے دوران گھیاتوری کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کریں اور متاثرہ پودے بھی جلد از جلد اکھاڑ کر تلف کرنے سمیت ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہروں کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ آج کل بعض مقامات پر گھیا توری کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آ رہاہے لہٰذا کاشتکار احتیاطی تدابیراختیارکرنے میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں تاکہ نقصان کو معاشی حد تک پہنچنے سے بچایاجاسکے۔ انہوںنے کہاکہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں ، شگوفوں ، پھولوں پر حملہ آور ہو کر اسے کھاجاتی ہے جس سے پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہوتاہے۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے حکام سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :