موتیے کی افزائش کیلئے داب لگائی جاسکتی ہے ،زرعی ماہرین

جمعہ 4 اگست 2017 16:23

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ گرمیوں میں موتیے کو موسم کی مناسبت سے حسب ضرورت پانی دیاجاتا ہے، خوشبودار پھولوںمیںسے موتیے کاپھول نہایت دلکش اورقدرے سفید گلاب سے مشابہت رکھتا ہے، گرمیوں میں اس کی تمام اقسام کو دھوپ میںرکھنا چاہیے ا س سے پھول کھلتے ہیں لیکن مئی کے بعد ا ن کو سایہ دار جگہ پر رکھ سکتے ہیں، موتیے کی کا شت کے بعد ا س کو ابتدائی مراحل میں بڑھوتر ی کیلئے پانی کافی مقدارمیںدرکارہوتا ہے، گرمیوںمیںموتیے کوموسم کی مناسبت سے حسب ضرورت پانی دیاجاتا ہے، سردیوںمیں صرف ا س کو خشک ہونے سے بچانے کیلئے پانی دیاجاتا ہے، اس کے پودے کوپانی دیتے وقت اس میں مناسب حدتک کھاد ڈال دیں جوکہ ا س کو تیزی سے بڑھنے میں مدددیتی ہے۔