پنجاب یونیورسٹی کا دبئی میں کیمپس کھولنے کیلئے پروفیشنلز اینڈ اکائونٹینسی سنٹر دبئی کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعہ 4 اگست 2017 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) پنجاب یونیورسٹی کا دبئی میں کیمپس کھولنے کے لئے پروفیشنلز اینڈ اکائونٹینسی سنٹر دبئی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اور نالج اینڈ ہیومین ڈویلپمنٹ دبئی کے زیر سرپرستی چلنے والے پروفیشنلز اینڈ اکائونٹینسی سنٹر دبئی کے مابین دبئی میں پنجاب یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کے لئے معاہد ہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے آفس کے کمیٹی روم میں ہوئی جس میں یونیورسٹی کے عبوری وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان موجود تھے۔ معاہدے پر چیئرمین پروفیشنلز اینڈ اکانٹینسی سنٹردبئی جمیل قریشی نے دستخط کئے جبکہ کمپنی کے صدر میاں احمد فرحان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی اور فیکلٹی ممبرزبھی اس موقع پرموجودتھے۔ دونوں ادارے صنعتوں کی پیشہ ورانہ ضروریات کے مطابق مشترکہ تربیتی سیمینارزاور ورکشاپس بھی انعقاد بھی کریں گے۔