پنجاب یونیورسٹی :چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

جمعہ 4 اگست 2017 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) پنجاب یونیورسٹی نے زمان خان ولد محمد ناصر کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’’کیڈمیم مزاحمتی بیکٹیریا اور یسیٹ کا دھات سے آلودہ گندے پانی کو صاف کرنے میں موثر استعمال ‘‘کے موضوع پر، پنجاب یونیورسٹی نے عارفہ خالد دختر مختار محمد خالد کوباٹنی کے مضمون میں ان کے’’BRs,IAAاور GA3کے بیرونی استعمال کا Salt Stressمیں آلو (Solanum Tuberosum)کی نشوونما،حیاتین اور اینٹی آکسیڈنٹ انزائمز پر اثر ‘‘کے موضوع پر،پنجاب یونیورسٹی نے تسلیم اختر دختر عبد المجید خان کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’’مدافعتی نظام مزاحم دوا(ٹیکرولیمس )کے چوہوں میں فولاد کے تحول پر شدید اثرات‘‘کے موضوع پراورمحمد زاہد ولد محمد بلال کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’پاکستان میں 2013ء الیکشن مہم کے دوران سیاسی خبروں کے استعمال اور بحث کے سیاسی رویوں پر اثرات ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :