نوازشریف سے لیڈری کاعہدہ کوئی نہیں چھین سکتا،یہ عوام نے دیا ہے، چوہدری نثار

حق سچ بات کرتارہوں گا،حکومتوں کوخوشامدی کلچرکھاگیا،خوش قسمت ہوں عوام کی فوج ساتھ کھڑی ہے،عوام کا مشکل وقت میں پارٹی قیادت کاساتھ دینے کاعہد،روات میں سڑک کی تعمیراور پنڈی میں ہسپتال بنانے کااعلان کیا۔روات میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 اگست 2017 19:16

نوازشریف سے لیڈری کاعہدہ کوئی نہیں چھین سکتا،یہ عوام نے دیا ہے، چوہدری ..
روات(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اگست 2017ء ) : مسلم لیگ (ن)کے سینئرمرکزی رہنماء چوہدری نثارعلی خان نے مخالفین کوخبردارکیا ہے کہ نوازشریف سے لیڈری کاعہدہ کوئی نہیں چھین سکتا،یہ عہدہ ان کوعوام نے دیاہے،حق سچ بات کرتارہوں گا،حکومتوں کوخوشامدی کلچرکھاگیا،خوش قسمت ہوں جس کے ساتھ عوام کی فوج کھڑی ہے، ن لیگ کی حکومت میں ترقی کی راہیں کھلیں،عوام سے مشکل وقت میں پارٹی قیادت کاساتھ دینے کاعہدلیا۔

انہوں نے آج روات میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے لیے اعزازہے کہ جہاں قدم جماؤں وہاں سے قدم نہ اٹھاؤں۔اس علاقے نے 1985سے میرامان رکھا۔پوٹھوہارکی مٹی میں ملک کیلئے محبت اور وفاہے۔آج ملکی حالات سے متعلق بات کرناتھی لیکن کچھ رکاوٹیں آگئیں۔دوبڑے میگامنصوبوں کاافتتاح کرنے آیاہوں ۔

(جاری ہے)

روات میں سڑک کی تعمیرکااعلان کرتاہوں۔جبکہ پنڈی میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال نہیں ہے۔

65کروڑروپے کی خطیررقم سے ہسپتال کاافتتاح کررہاہوں۔انہوں نے کہاکہ لوگ جس طرح اکٹھے ہوئے ان کیلئے کسی کودعوت نہیں دی نہ ہی کوئی گاڑی بھیجی ہے۔لوگوں کے اکٹھے ہونے پرمیراایمان اور مضبوط ہوگیاہے۔آج کل پاکستان کی سیاست مشکل اور عزت تھوڑی رہ گئی ہے۔حلال حرام، جھوٹ اور سچ میں تمیزختم ہوگئی ہے۔لیکن میں پوٹھوہارکے لوگوں کوگواہ بناکرکہتاہوں کہ ن لیگ کی حکومت کے دورمیں سڑکیں ،موٹروے، ہسپتال، سی پیک بنتے ہیں۔

لیکن مخالفین کی حکومتوں میں سارے کام ٹھپ ہوجاتے ہیں۔مخالفین کی آٹھ سال حکومت رہی لیکن کچھ نہیں ہوا۔موجودہ دورحکومت میں پورے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔چوہدری نثارنے کہاکہ ان لوگوں تک آوازجانی چاہیے جن لوگوں کووفاداری پرشک ہے۔انہوں نے کہاکہ حق اور سچ کے علم کوبلند،اپنے مقام پرڈٹ کرکھڑے رہنے اور مسلم لیگ ن کے مشکل ترین وقت میں نوازشریف کاساتھ دینے کااعلان کرتے ہو؟جب تک آپ جیسے لوگ ملک میں موجودہیں۔

حق اور سچ کی صدابلندہوتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کوبہت سے خطرات ہیں لیکن ہم اپنے جھگڑوں میں پڑے ہیں۔ہمیں بیرونی خطرات کی پروانہیں ہے۔آئندہ چنددنوں میں واضح کروں گاکہ میں کابینہ میں کیوں شامل نہیں ہوا۔عزت عہدوں سے نہیں کردارسے ہوتی ہے۔خوش قسمت شخص سمجھتاہوں جس کے ساتھ عوام کی فوج کھڑی ہے۔لیڈرکے سامنے میں سچ بات کرنے والاشخص ہوں۔

سچ بات کرتارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ حکومتوں کوخوشامدی کلچرکھاگیا۔ہم نے نوازشریف کی قیادت میں پارٹی کومضبوط کرناہے۔انہوں نے مخالفین کوخبردارکیاکہ نوازشریف سے لیڈری کاعہدہ کوئی نہیں لے سکتا،یہ عہدہ ان کوعوام نے دیاہے۔جس پرکاکارکنوں نے گوعمران گوکے نعرے لگائے۔انہوں نے حلقے کے عوام سے وعدہ لیاکہ آپ میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال قیادت کاساتھ دوگے؟گرمی ہویاسردی ہوباہرنکلوگے؟سڑکوں پرنکلوگے؟چوہدری نثارکاساتھ دوگے؟جس پرعوام نے بھرپورتائیداظہارکیا۔