رسالپور پولیس نے غیر ت کے نام پر اندھے قتل کیس کامعمہ حل کردیا ملزم گرفتار

جمعہ 4 اگست 2017 23:24

رسالپور پولیس نے غیر ت کے نام پر اندھے قتل کیس کامعمہ حل کردیا ملزم ..
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء) رسالپور پولیس نے غیر ت کے نام پر اندھے قتل کیس کامعمہ حل کردیا ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی فخرالاسلام نے تھانہ رسالپور میں اخبار نویسیوںکو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بارہ اپریل کو خیالی گل ساکن خٹ کلے نے رسالپور پولیس کو اپنے بیٹے جمیل زادہ ولد خیالی گل کی گھر سے پراسر ار گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔

چنانچہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ حافظ واحد محمود نے اے ایس آئی فخرالاسلام کی سربراہی میں تفتیش ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے سائینسی خطوط سے تفتیش شروع کی ۔تو مقتول کی موبائل پر جو آخری بار بار مشکوک کال آئی تھی تو اُن پر کاروائی شروع کردی ۔ اور مقتول کا موبائل اپر دیر میں برآمد ہوا ۔

(جاری ہے)

اور اسی طرح مشکوک نمبر والا آدمی کو ٹریس کرکے وقوع میں پیش رفت شروع ہوئی ۔

اور مقتول کا اصل ملزم سلیمان ولد گل شہزادہ ساکن تارپاتار حال ہاتھیان شیر گڑھ کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کی تو ملزم نے بتایا کہ مقتول جمیل زادہ کو میں نے مردان جیل کے قریب رات کے قتل کیا تھا اور وہاں سے فرار ہوا تھا کیونکہ مقتول جمیل زادہ کے ساتھ میری دوستی تھی لیکن میرا دوست جمیل زادہ نے کچھ مہینے پہلے دوپہر کے وقت میرے گھر آیا ہوا تھا کیونکہ مقتول میرا دوست تھا اور وہ مجھے اپنے بھائیوں سے زیادہ پیارا تھا میں اُن کو اپنے گھر میں بٹھا کر میں خود بازا ر میں روٹی لینے کے لئے گیا تو اُس دوران جمیل زادہ کی نیت خراب ہوئی او ر گھر میں موجود میری بہن کی عزت لوٹنے کی کوشش کی ۔

جب میں بازار سے واپس آیا تو میری بہن کی آنکھوں میں آنسوں تھے ۔ اور جمیل زادہ کے جانے کے بعد میری بہن نے مجھے سارا واقعہ بتایا ۔ بس اُس دن سے میں نے جمیل زادہ کو قتل کرنے کا پکا اردہ کیا ۔ اور موقع ملتے ہی میں نے اُن کو قتل کردیا ۔ چونکہ مقتول جمیل زادہ کی قتل تھانہ شیخ ملتون کے علاقے میں مرادن میں ہوئی تھی ۔تو شیخ ملتون پولیس نے لاش کو لاوارث قرار دیکراما نتاًً شاہ ڈھنڈ کے مقبرے میں دفنائی تھی پولیس نے مقتول جمیل کی لاش برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کیا رسالپور پولیس نے ملزم سلیمان کو شکیل ارشد کی عدالت نوشہرہ میں پیش کرکے جیل منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :