رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 4 اگست 2017 23:24

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم ارسلان کو گرفتار کیا جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔

ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ شاہ لطیف کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد آصف کو گرفتار کیا۔ ملزم ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا جس کی اطلاع ملنے پر رینجرز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ڈکیتی کی تعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

سخن اور شاہ لطیف کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گل حسن اور صدام حسین کو گرفتار کیا۔

ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ رینجرز نے محمود آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد عارف کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے تھانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :