خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقون میں زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 اگست 2017 00:54

خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقون میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اگست 2017ء) خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقون میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب کو خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، مالاکنڈ اور ہزارہ ریجن میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔