Live Updates

حلفیہ کہتی ہوں امیر مقام، عائشہ گلالئی سے کبھی نہیں ملی، ریحام خان، میں سچ پر ہوں کوئی چیلنج نہیں کر سکتا، 2سالوں سے خاموش بیٹھی ہوں، عمران خان کی سابق اہلیہ کی دھواں دھار پریس کانفرنس

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 اگست 2017 12:33

حلفیہ کہتی ہوں امیر مقام، عائشہ گلالئی سے کبھی نہیں ملی، ریحام خان، ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اگست ۔2017ء) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی عائشہ گلالئی سے ملاقات نہیں کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ حلفیہ کہتی ہوں کہ عائشہ گلالئی سے کبھی نہیں ملی۔ امیر مقام سے بھی کبھی ملاقات نہیں کی۔میں سچ پر ہوں کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔ہم خان ہیں پیٹھ پر وار کرنے والے نہیں۔

2سال سے خاموش بیٹھی ہوں۔

(جاری ہے)

جس پر الزام لگا ہے اس سے بھی کوئی تعلق نہیں۔جس پر الزام لگا ہے جواب بھی وہ دے ۔اللہ کے علاوہ کسی کو جوابدہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف شہباز شریف سمیت کسی نے کتاب لکھنے کا نہیں کہا۔میں وہ نہیں جسے کوئی ماوٴتھ پیس کے طور پر استعمال کرے۔میں جب بیوی اور بھابھی تھی تب بھی مجھ سے بدتمیزی ہوئی۔انہوں نے سوال کیا کاب وزیراعظم نااہل ہو گئے اب تو آپ کا راستہ صاف ہو گیا ۔میں کہیں سے ڈکٹیشن نہیں لیتی۔اگر میں سکرپٹ لکھ رہی ہوتی تو بے ضرر سکرپٹ نہ لکھتی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات