Live Updates

اسپیکرقومی اسمبلی نے 20رکنی پارلیمانی اخلاقیات کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی

کمیٹی آئندہ دوروز میں قائم کردی جائے گی،20رکنی پارلیمانی اخلاقیات کمیٹی ہی عمران خان اور عائشہ گلالئی کے معاملے کی جانچ پڑتال کرے گی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 6 اگست 2017 13:57

اسپیکرقومی اسمبلی نے 20رکنی پارلیمانی اخلاقیات کمیٹی بنانے کی منظوری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اگست 2017ء ) : اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے پارلیمانی اخلاقیات کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی ہے،کمیٹی آئندہ دو روز میں قائم کردی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے پارلیمانی اخلاقیات کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی میں13حکومتی اور 7اپوزیشن ارکان شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے ارکان پرمشتمل اخلاقیات کمیٹی مستقل طورپربنائی جائے گی۔ اخلاقیات کمیٹی کسی بھی رکن کے خلاف دوسرے رکن کی شکایت کامعاملہ دیکھے گی۔واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پرالزامات کی روشنی میں پارلیمانی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی۔تاہم اب پارلیمانی اخلاقیات کمیٹی ہی عمران خان اور عائشہ گلالئی کے معاملے کی جانچ پڑتال کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات