73ء کے آئین کی بحالی کیلئے آمرکے قوانین میں ترامیم کرناہوں گی، بلاول بھٹو

پارٹی نے فیصلہ کیاتوچترال سے الیکشن لڑوں گا،عائشہ گلالئی کے الزامات سنگین ایشوہے،انکوائری ہونی چاہیے،جھوٹے الزامات لگاناعمران خان کی عادت ہے،نوازشریف اپنے الوداعی دورے کررہے ہیں، اگلاجلسہ چنیوٹ میں 12اگست کوکروں گا۔ چترال میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 6 اگست 2017 14:33

73ء کے آئین کی بحالی کیلئے آمرکے قوانین میں ترامیم کرناہوں گی، بلاول ..
چترال(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اگست 2017ء ) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ آمرکے لائے ہوئے قوانین میں ترامیم کرناہوں گی، اگرپارٹی نے فیصلہ کیاتوچترال سے الیکشن لڑوں گا،عائشہ گلالئی کے الزامات سنگین ایشوہے،انکوائری ہونی چاہیے،جھوٹے الزامات لگاناعمران خان کی عادت ہے،نوازشریف اپنے الوداعی دورے کررہے ہیں۔انہوں نے چترال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخاب کے فیصلے پارٹی کرے گی۔

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے۔عائشہ گلالئی کے الزامات سنگین ایشوہے۔سنگین الزامات پرعمران خان کوحقائق بتاناچاہئیں۔عائشہ گلالئی کے معاملے پرکچھ سیاستدانوں ردعمل پردکھ ہوا۔جبکہ پیپلزپارٹی الزامات کی سیاست نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

جھوٹے الزامات لگاناعمران خان کی عادت ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018ء کے الیکشن میں عوام ن لیگ کومستردکردیں گے۔

میاں صاحب نے تمام اداروں کواپنے ہاتھ میں رکھاہواہے۔تاہم نوازشریف اپنے الوداعی دورے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ این اے 120میں شہبازشریف کوپتاہے کہ الیکشن مشکل ہے اس لیے راہ فراراختیارکرگئے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں 1973ء کاآئین اس کی روح کے مطابق بحال ہوا۔پارلیمنٹ میں بلااحتساب کیلئے قوانین بننے چاہئیں۔آمرکے لائے ہوئے قوانین میں ترامیم کرناہوں گی۔انہوں نے اس موقعہ پرکہاکہ اگلاجلسہ چنیوٹ میں 12اگست کوکروں گا۔