Live Updates

آزاد کشمیر کے عوام کو بھی جلد لیگی اجارہ داروں سے نجات ملے گی‘نواز شریف کی نااہلی کے بعد پاکستان میں لیگی حکومت کے پائوں اکھڑ چکے ‘2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی شاندار کامیابی حاصل کریگی

صدر تحریک انصاف حلقہ کوٹلہ چوہدری ولی محمد کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 6 اگست 2017 16:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اگست2017ء) صدر تحریک انصاف حلقہ کوٹلہ چوہدری ولی محمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو بھی جلد لیگی اجارہ داروں سے نجات ملے گی۔نواز شریف کی نااہلی کے بعد پاکستان میں لیگی حکومت کے پائوں اکھڑ چکے ہیں۔2018کے انتخابات میں قائد تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی شاندار کامیابی حاصل کریگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن غریب دشمن جماعت ہے۔جو کسی غریب کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیتی۔تحریک انصاف نے جب غریبوں کو سیاست میں شامل کیا تو اجارہ داروں کی نیندیں حرام ہو گئیں۔اب آزاد کشمیر میں بھی قائد کشمیر بیرسٹر سلطان کی قیادت میں تحریک انصاف ریاستی عوام کو کرپشن لوٹ مارجاگیرداری نظام سے نجات دلائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات