مظفرآباد کے علاقوں گوجرہ ،نلوچھی ،شوکت لائن میں ایک ہفتہ سے پانی کی ترسیل مکمل بند‘ٹینکرز مافیا کی چاندی

عوام ٹینکرز مافیا اور پبلک ہیلتھ کی ملی بھگت کی بھینٹ چڑھ گئے ‘مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور

اتوار 6 اگست 2017 16:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اگست2017ء) دارالحکومت مظفرآباد کے علاقوں گوجرہ ،نلوچھی ،شوکت لائن میں ایک ہفتہ سے پانی کی ترسیل مکمل بند ۔ٹینکرز مافیا کی چاندی ۔عوام ٹینکرز مافیا اور پبلک ہیلتھ کی ملی بھگت کی بھینٹ چڑھ گئے ۔مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور۔گھروں میں پانی نہ ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکارجبکہ مساجد میں نمازیوں کو بھی شدید مشکلات درپیش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقوں گوجرہ ،نلوچھی ،شوکت لائن میں پانی کی ترسیل گزشتہ ایک ہفتے سے بند ۔ٹینکرز مافیا اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی ملی بھگت کے باعث لوگ مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور۔عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگاعوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔حکومت سمیت متعلقہ ادارے مکمل خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ۔آج دن تک اگر پانی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو کل سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے باہر برتن اٹھا کر شدید احتجاج کیا جائے گا ۔جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور محکمہ پبلک ہیلتھ پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :