پاناما کا ہنگامہ اب اپنی کمپنی موزیک فونسیکا کو ہی بھاری پڑ گیا ،ْ 45میں سے 39دفاتر بند

اتوار 6 اگست 2017 20:20

پاناما کا ہنگامہ اب اپنی کمپنی موزیک فونسیکا کو ہی بھاری پڑ گیا ،ْ 45میں ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2017ء) پاناما کا ہنگامہ اب اپنی کمپنی موزیک فونسیکا کو ہی بھاری پڑ گیا، دنیا بھر میں موزیک فونسیکا کے 45میں سے 39 دفاتر بند ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز لیک ہونے سے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور بزنس محدود ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دفاتر بند کرنے پڑے ہیں اور ملازمین کو نوکریوں سے نکالنا پڑا۔تین اپریل 2016 کو پاناما پیپرز سامنے آنے کے بعد دنیا کے ستر ملکوں میں ایک سو پچاس سے زائد تحقیقات شروع ہوئیں، پاکستان میں بھی پاناما لیکس سے سیاسی بھونچال آیا۔

متعلقہ عنوان :