نوازشریف کااسلام آبادسے لاہورجانے کاروٹ اورشیڈول تیار

پنجاب ہاؤس سے قافلے کی شکل میں ڈی چوک پہنچیں گے

اتوار 6 اگست 2017 20:30

نوازشریف کااسلام آبادسے لاہورجانے کاروٹ اورشیڈول تیار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کااسلام آبادسے لاہورجانے کوروٹ اورشیڈول تیارہوگیا،سابق وزیراعظم نوازشریف بدھ کے روزاسلام آبادسے لاہورکیلئے روانہ ہوں گے ،نوازشریف پنجاب ہاؤس سے قافلے کی شکل میں ڈی چک پہنچیں گے ،ڈی چوک سے ان کاقافلہ بلیوایریا،زیروپوائنٹ سے ہوتاہوافیض آبادپہنچے گا۔

(جاری ہے)

فیض آبادسے مری روڈسے ہوتاہواسابق وزیراعظم نوازشریف کاقافلہ راولپنڈی میں داخل ہوگا،راولپنڈی کچہری سے ہوتاہواان کاقافلہ روات میں داخل ہوگااورروات سے بذریعہ جی ٹی روڈلاہورپہنچے گا،لاہورپہنچنے پرسابق وزیراعظم نوازشریف داتادربارپربھی حاضری دیں گے۔

متعلقہ عنوان :