اماراتی طیارے کی کریش لینڈنگ مکینکل مسئلے کا شاخسانہ نہیں تھی، رپورٹ

اتوار 6 اگست 2017 21:00

اماراتی طیارے کی کریش لینڈنگ مکینکل مسئلے کا شاخسانہ نہیں تھی، رپورٹ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اگست2017ء)متحدہ عرب امارات کے محکمہ شہری ہوابازی نے انکشاف کیا ہے کہ 2016میں اماراتی طیارے کی کریش لینڈنگ مکینکل مسئلے کا شاخسانہ نہیں تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2016 میں دبئی میں ایمیریٹس ایئرویز کے طیارے کی کریش لینڈنگ کے واقعے کی تفتیش کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں طیارے میں مکینکل نقص کا عمل دخل نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے شہری ہوابازی کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے کے وقت جہاز کے نظام اور انجنوں میں کسی قسم کی خرابی نہیں دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس تین اگست کو بھارت آنے والے بوئنگ طیارے کی دبئی میں کریش لینڈ کی وجہ سے چار افراد شدید افراد زخمی ہوئے تھے، تاہم یہ بوئنگ طیارہ تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے وقت اس میں تین سو افراد سوار تھے۔