Live Updates

پانامہ فیصلے کے بعد سرتاج عزیز نے عمران خان کو مبارکباد دی، عمران اسماعیل کا دعویٰ، سرتاج عزیز کی عمران اسماعیل کے دعوے کی تردید

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 اگست 2017 21:21

پانامہ فیصلے کے بعد سرتاج عزیز نے عمران خان کو مبارکباد دی، عمران اسماعیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اگست ۔2017ء) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ن لیگی رہنما سرتاج عزیز نے عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پانامہ فیصلے کے بعد سرتاج عزیز نے عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔ سرتاج عزیز نے عمران خان سے کہا کہ آپ نے بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام رہنماوٴں سے ہاتھ بھی ملایا۔ جبکہ دوسری جانب سرتاج عزیز نے عمران اسماعیل کے دعوے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹ جاتے ہوئے عمران خان خود ان کے پاس آئے۔ مروت کے طور پر ہاتھ ملانے کو یہ لوگ مبارکباد کا نام دے دیتے ہیں۔ حلفاً کہتا ہوں میں نے کوئی مبارکباد نہیں دی۔ عمران خان سے صرف سلام دُعا ہوئی اور بس۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات