سازشیں ،دھرنے ،الزامات ،فتوے اورفیصلے نوازشریف کاراستہ نہیں روک سکتے،سعدرفیق

عوام نوازشریف کوووٹ دے کروزیراعظم بناتے ہیں اوروہ باہربھیج دیتے ہیں ، جلسے سے خطاب

اتوار 6 اگست 2017 22:20

سازشیں ،دھرنے ،الزامات ،فتوے اورفیصلے نوازشریف کاراستہ نہیں روک سکتے،سعدرفیق
کوٹ مومن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2017ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ عوام نوازشریف کوووٹ دے کروزیراعظم بناتے ہیں اوروہ باہربھیج دیتے ہیں ،سازشیں ،دھرنے ،الزامات ،فتوے اورفیصلے نوازشریف کاراستہ نہیں روک سکتے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے کوٹ مومن میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں ،نوازشریف کے شیرو،مجاہدوہمارالیڈرنوازشریف ہے ،سا زشیں ،دھرنے ،الزام ،فتوے اورفیصلے نوازشریف کاراستہ نہیں روک سکتے ۔

لوگوآپ نوازشریف کووزیراعظم بناتے ہووہ باہرنکال دیتے ہیں ۔گزشتہ چارسالوں میں ہماری حکومت کوکام کرنے نہیں دیاگیا،کبھی گالیاں کبھی دھرنااورکبھی پارلیمنٹ پرحملہ کیاگیا۔سا شیں کرنے والوں سے پوچتھاہوں کہ بتاؤکیاآپ فرشتے ہو۔انہوںنے کہاکہ اب ووٹ بھی دیں گے اورووٹ پرپہرہ بھی دیں گے ۔ن لیگ بہت بڑی ہے عمران خان کیلئے کچھ اورہی کافی ہی۔

متعلقہ عنوان :