نوازشریف نے حکومت کی باقی مدت کیلئے شاہدخاقان عباسی کووزیراعظم ہاؤس منتقل ہونے کی اجازت دیدی

خاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس منتقلی کیلئے سیکورٹی اداروں کوآگاہ کردیا

اتوار 6 اگست 2017 22:40

نوازشریف نے حکومت کی باقی مدت کیلئے شاہدخاقان عباسی کووزیراعظم ہاؤس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2017ء) نااہل ہونے والے وزیراعظم میاں نوازشریف نے حکومت کی باقی مدت کیلئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کووزیراعظم ہاؤس منتقل ہونے کی اجازت دیدی ہے ۔شاہدخاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس منتقلی کیلئے سیکورٹی اداروں کوآگاہ کردیا۔مصدقہ ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے 45دن کے بعدایک اوروزیراعظم کی تبدیلی کافیصلہ تبدیل کرلیاہے ۔

اورموجودہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوہی باقی مدت کیلئے وزیراعظم رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔اوراس حوالے سے اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ میاں نوازشریف کی رضامندی سے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے فوری طورپروزیراعظم ہاؤس منتقل ہونے کافیصلہ کیاہے اس حوالے سے سیکورٹی اداروں کوبھی آگاہ کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سیکورٹی اداروں کی طرف سے بھی شاہدخاقان عباسی کوکہاگیاتھاکہ ان کے ذاتی گھرکووزیراعظم ہاؤس کادرجہ دینے سے سیکورٹی مسائل پیداہوںگے لیکن وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نوازشریف کے احترام اورمحبت میں وزیراعظم ہاؤس میں قیام سے انکارکردیاتھا،لیکن اب میاں نوازشریف نے نہ صرف باقی مدت کلیئے بھاری بھرکم 46رکنی وفاقی کابینہ تشکیل دیدی ہے اورساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی وزیراعظم ہاؤس کی طرف پیش قدمی بھی فوری طورپرروک دی ہے اورانہیں کہاگیاہے کہ 2018ء کے عام انتخابات تک میاں شہبازشریف کی پنجاب میں بطوروزیراعلیٰ موجودگی بہت ضروری ہے ۔

اگرچہ شہبازشریف اوران کے دوست چوہدری نثاراس فیصلے سے خوش نہیں ہیں لیکن اس پرعملدرآمدکے سواان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ انٹیلی جنس رپورٹس میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ لاہورکے حلقہ این اے 120میں مسلم لیگی امیدوارکی کامیابی بہت مشکل ہے اس لئے میاں شہبازشریف نے اوکاڑہ کے حلقے سے بھی الیکشن لڑنے کافیصلہ کیاتھامگراب صورتحال بہت واضح ہوچکی ہے کہ اورباقی مدت کیلئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ہی میاں نوازشریف اورمحترمہ مریم نوازکیلئے بہترین انتخاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :